#babarazam #wasimakram
Pakistan Cricket News – The Great Wasim Akram comes in support of skipper Babar Azam
BABAR AZAM MERE BETEY JESA HAI! Wasim akram babar azam ki support main samne agay – Breaking News
Former Pakistan cricketer Wasim Akram has come out in support of captain Babar Azam, stating that he should be given 2-3 years to prove himself as a leader.
In an exclusive interview with the biggest website of Pakistan cricket Cricket Pakistan in Dubai, Akram said that in the current situation, we should support the captain. Babar Azam’s experience is still less; removing him will not do anything for the team, but supporting him will make a difference.
پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر سخت ردعمل دیا ہے۔
بابر اعظم کے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ
شاید بابر کے کراچی کنگز کے چیئرمین اور بولنگ کوچ وسیم اکرم سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔
اب حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ‘بابر میرے بیٹے جیسا ہے، میں بابر سے کبھی ناراض نہیں ہوا، گھر بیٹھے چند صحافی ہیں جو یہ کہانیاں بنا رہے ہیں ، ان کا کام صرف ٹوئٹر پر ہے جو بغیر کھانا کھائے اور چائے پیے 24 گھنٹے صرف ٹوئٹر پر رہتے ہیں’۔
سابق کپتان نے کہا ‘یہاں تک کہ میں آج تک ان صحافیوں سے ملا بھی نہیں ہوں’۔
وسیم اکرم کے مطابق بابر کو پشاور زلمی کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا فیصلہ مالکان نے کیا تھا اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ‘لیگز میں کھلاڑیوں کے ایک سے دوسری ٹیم میں جانا عام بات ہے، کراچی کی ٹیم میری نہیں بلکہ اپنے مالک کی ہے،
بابر میرے بیٹے کی طرح ہے، میں کیوں اس سے ناراض ہوں گا؟ میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں’۔
سوئنگ کے سلطان نے کپتان سے متعلق ہونے والی باتوں پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بابر کو کپتانی سے ہٹانا فائدہ مند ثابت نہیں
ہوگا، گو کہ اس کا تجربہ کم ہے لیکن اسے سپورٹ کرنا فائدہ مند رہے گا،یہ ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا، ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں ہے، اس کے لیے ہمارے اپنے لوگ کافی ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا ‘میں دیکھتا ہوں کہ کس طرح لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں، یہ شرمندگی کا باعث ہے، برائے مہربانی اپنا مذاق بنوانا بند کریں، مجھے اس سے دکھ پہنچتا ہے’۔
Source: https://urdu.geo.tv/latest/315947-
